ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ون ڈے رینکنگ, یاسر شاہ نے44درجے ترقی کی اونچی اُڑان بھر لی

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کی کامیابی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، اظہر علی کو ترقی مل گئی، یاسر شاہ بھی 44 درجے کی اونچی اڑان بھرنے میں کامیاب رہے، گرین شرٹس کی آٹھویں پوزیشن کی بھی تصدیق ہوگئی۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کی جس سے وہ نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ کر چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کو محفوظ بناچکا ہے، اسے نویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز پر دو پوائنٹس کی برتری حاصل مگر ساتویں پوزیشن پر حیران کن ترقی سے قبضہ کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم سے 6 پوائنٹس کے خسارے کا سامنا ہے، سیریز میں شکست کے باوجود سری لنکا پانچویں پوزیشن تو بچانے میں کامیاب رہا مگر تین پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، ٹاپ پر آسٹریلیا 129 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ اس سے تین پوائنٹس کم تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ آئی لینڈرز سے سیریز میں بہتر کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ حفیظ نے مجموعی طور پر پانچ میچز میں 273 رنز بنائے، اس طرح تین درجے ترقی نے انھیں بیٹسمین رینکنگ میں 29 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ احمد شہزاد 5 زینے اوپر چڑھ کر 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کپتان اظہر علی نے 8 درجے کی جست لگا کر کیریئر بیسٹ 64 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو 16 درجے ترقی نے 81 ویں نمبر پر پہنچادیا ہے جبکہ 5 درجے بہتری سے شعیب ملک بھی 88 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔بولرز میں سعید اجمل بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں، ایک درجہ بہتری سے عرفان نے حفیظ کو 16 ویں نمبر پر جوائن کرلیا ہے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی 44 درجے ترقی ہوئی اور وہ کیریئر کی بہترین 97 پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں حفیظ کا چوتھا نمبر ہے جبکہ ٹاپ پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن موجود ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…