بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کرسٹوفر روم نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوز ڈیسک) برطانوی سائیکلسٹ کرسٹوفر فروم نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی ہے۔ تین برسوں میں یہ ان کی دوسری فتح ہے۔ تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے اکیسویں اور حتمی مرحلے کا مقابلہ گزشتہ روز ہوا۔ 109 کلو میٹر طویل اس مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ آندرے گریپل فاتح رہےتاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ریس کا ٹائٹل ٹیم سکائی کے کرسٹوفر فروم نے جیت لیا۔ فروم 2013 میں بھی ٹورڈدی فرانس کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔ سائیکلنگ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں برطانیہ کی یہ تیسری فتح ہے،،کولمبیا کے نائرو کیونٹانا ایک منٹ 12 سکینڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ سپین کے الے کھیندرو والوردے تیسرے نمبر پر رہے۔کرسٹوفر فروم کیلئے اس ریس سے زیادہ خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہیں کیونکہ اس برس کے دوران ان کے مخالفین نے ان کے حوصلے پست کرنے کیلئے متعدد اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے۔ ان پر پہلے تو انسانی غلاظت پھینکی گئی اور اس کے بعد اگلے مرحلے میں تھوکا گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…