لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے محمد عامر کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر کوئی عامر کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کا منتظر ہے ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ڈومیسٹک گریڈ ٹو مقابلوں میں انھوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، ستمبر سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے وہاں بھی اپنے کھیل سے متاثر کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ انھیں قومی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے ہر کوئی ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا منتظر ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کا معاملہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے کورٹ میں ہے، حکام سلمان کے اعترافی بیانات پر مطمئن نہیں اور خود بات کرکے تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ انھوں نے واقعی اپنی غلطی تسلیم کرلی اور اس پر نادم بھی ہیں، محمد آصف کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا ¾ آئی سی سی سے کلیئر ہوجائیں تو ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دینے میں ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں