ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کیوبا کے ہاکی کھلاڑی روجر کے مطابق سات کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر امریکہ پہنچ گئے ہیں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے روانہ کی جانے والی کیوبا کی ہاکی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اس کی تقریباً نصف ٹیم غائب ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے کیوبا کے ایک کھلاڑی کے حوالے سے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں کہ یہ کھلاڑی امریکہ چلے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ کیوبا کی قومی ٹیم پین امریکن گیمز میں شرکت کی غرض سے ٹورنٹو پہنچی ہے۔ کیوبا کے کھلاڑیوں کا ٹیم سے علیحدہ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کیونکہ حالیہ دنوں ایسا دیکھا گیا ہے کہ کھلاڑی زیادہ پیسوں کے لیے چلے جاتے ہیں۔ کیوبا کے کھلاڑی روجر نے ٹیم کا ساتھ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کی تعداد سات بتائی ہے۔ ’سب جانتے ہیں کہ ہماری ٹیم کے ساتھ کیا ہوا۔ ان میں سے سات کھلاڑی امریکہ میں ہیں۔‘ حال ہی میں امریکہ اور کیوبا کے درمیانی 54 سال بعد سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں کیوبا کو ٹرینیڈیڈ اور ٹوبیگو سے صفر کے مقابلے 13 گول سے شکست فاش کا سامنا رہا کیونکہ کیوبا کے پاس کھیلنے کے لیے 11 کھلاڑی نہیں تھے اور انھوں نے صرف آٹھ کھلاڑیوں کے ساتھ اس میچ میں شرکت کی۔ پین امریکن گیمز میں گذشتہ ہفتے کیوبا کے چار کشتی راں بھی غائب ہو گئے تھے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بیس بال، باکسنگ، والی بال جیسے کھیلوں میں کھلاڑی بیرونی ممالک کے کلبوں سے زیادہ پیسے کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور ایسے کھیل کے کھلاڑی قدرے جلدی ٹیم چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا جانا غیرمعمولی بظاہر غیر معمولی بات ہے۔ کیوبا نے جنوری سنہ 2013 میں بیرون ملک سفر سے پابندی ہٹا لی تھی۔ اس کے علاوہ کیوبا نے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اضافہ بھی کیا اور انھیں غیر ملکی کلبوں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت بھی دی اس کے باوجود کھلاڑیوں کا زیادہ پیسوں کے لیے بیرون ملک جاکر اکثر غائب ہو جانا سامنے آ رہا ہے۔
کیوبا کی نصف ہاکی ٹیم غائب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان



















































