ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آخری ون ڈے ،پاکستان نے پھر وہی کردیا جس کی توقع نہ تھی

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمبنٹوٹا(نیوزڈیسک) سری لنکا نے 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 165 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکا کے ہمبن ٹوٹا کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کشال پریرا اور کپتان انجیلو میتھیوزکی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 203 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ گرین شرٹس کی جانب سے کپتان اظہرعلی 35، احمد شہزاد 18، محمد حفیظ 37، سرفرازاحمد 17، شعیب ملک 11، عماد وسیم 15، انور علی 11، یاسرشاہ 9 اور راحت علی بغیر کوئی رنزبنا کرآو¿ٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے سینانایاکے نے 3، تھسارا پریرا نے 2 جب کہ انجیلو میتھیوز، سروردانا اورلھیرو گیمج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کشال پریرا اور تلکراتنے دلشان نے سری لنکا کو شاندار اوپننگ آغاز فراہم کیا اور164 کے مجموعی اسکور پر دلشان 63 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔ کوشال پریرا نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ بھی 212 کے مجموعے پر 116 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔ سری لنکن بلے بازوں کی جانب سے برق رفتار بیٹنگ کا آغاز جاری رہا اور ہر بولر کی خوب پٹائی کی۔ لھیرو تھرمانے 29 اور دنیش چندیمل 30 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
پانچویں وکٹ پر کپتان انجیلو میتھیوز اور ملندا سری وردانا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔ میتھیوز8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر70 اور سروردانا 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر52 رنزبنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف راحت علی نے 10 اوورز میں 74 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عرفان نے 10 اوورز میں 73، انور علی 9 اوورز میں 71، یاسر شاہ 8 اوورز میں 73، شعیب ملک 10 اوورز میں 44 اور عماد وسیم 3 اوورز میں 27 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…