لاہور(نیوز ڈیسک) محمد عامر کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلیے گرین سگنل مل گیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پیسر نے بحالی پروگرام میں شرکت کے بعد آئی سی سی کو بھی اپنے رویے سے مطمئن کیا ہے۔ڈومیسٹک گریڈ ٹو مقابلوں میں انھوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، ستمبر سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، وہاں بھی اپنے کھیل سے متاثر کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ انھیں قومی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے، ہر کوئی ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا منتظر ہے۔چیئرمین نے کہا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کا معاملہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے کورٹ میں ہے، حکام سلمان کے اعترافی بیانات پر مطمئن نہیں اور خود بات کرکے تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ انھوں نے واقعی اپنی غلطی تسلیم کرلی اور اس پر نادم بھی ہیں، محمد آصف کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا، آئی سی سی سے کلیئر ہوجائیں تو ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دینے میں ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
خوشخبری، محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے لیے گرین سگنل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی



















































