اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وسیم اکرم پاکستان ٹیم انتظامیہ کے جنید خان کےساتھ خراب روئیے پر برس پڑے

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان ٹیم انتظامیہ کے فاسٹ باﺅلر جنید خان کے ساتھ ‘ خراب روئیے پر برس پڑے ¾ لیفٹ آرم باﺅلر کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے کو حیران کن قرار دےدیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پچیس سالہ جنید خان 2011 میں پاکستان کرکٹ کے منظرنامے میں ابھرے اور انہوں نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر پابندی کا سامنا کرنے والے فاسٹ باﺅلرز محمد آصف اور محمد عامر کا خلاءپر کیا جنید نے خود سے وابستہ توقعات کو کافی حد تک پورا کرتے ہوئے متعدد میچوں میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو جتوایا۔اکتوبر 2014 میں گھٹنے میں انجری کے بعد سے جنید کو مشکلات کا سامنا رہا اور انہیں 2015 کے ورلڈکپ سے بھی دستبردار ہونا پرا۔ اس کے بعد سے وہ صرف چار ٹیسٹ اور کچھ ون ڈے میچز ہی کھیل سکے ہیں تاہم وسیم اکرم نے کہاکہ قومی سلیکٹرز نے فاسٹ باﺅلر کو ردہم میں آنے کے لیے مناسب وقت اور میچز نہیں دیئے۔وسیم اکرم نے کہاکہ جنید میرے فیورٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے اور مجھے اس سے بہت زیادہ توقعات ہیں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اس کا ذمہ دار کون ہے سلیکٹرز یا کوچ مگر انہیں جنید کی سلیکشن کے حوالے سے تسلسل کی ضرورت ہے۔سابق کپتان نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے پاکستان کرکٹ کے فٹنس کلچر کو اوورہال کرنے کا مطالبہ کیا۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یونس خان کو عالمی کرکٹ میں وہ اہمیت وشناخت نہیں مل سکی جو دینی چاہیے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…