ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہلک ہوگن کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے معروف ریسلر ہلک ہوگن کی تعصب آمیز گفتگو پر مبنی ٹیپ منظرعام پر آنے کے بعد ان کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ہلک ہوگن سنہ 1977 سے ریسلنگ کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ان کا شمار اس کھیل کے معروف ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ہلک ہوگن نے اپنے فعل پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے لیے یہ ناقابل قبول ہے کہ میں ایسی نازیبا زبان استعمال کرتا، اس کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہے۔‘ان کا یہ بیان ریڈار آن لائن ڈاٹ کام اور دی نیشنل انکوائیرر پرجاری ہونے والی آڈیو ٹیپ سے متعلق تھا۔دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہوگن کے ساتھ اپنے معاہدے کو ختم کرنے کا تعلق اس ٹیپ کے ساتھ ظاہر نہیں کیا، ان کا کہنا ہے: ’ڈبلیو ڈبلیو ای نے ٹیری بولیا (المعروف ہلک ہوگن) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔‘’ڈبلیو ڈبلیو ای تمام نسلوں کے افراد کو گلے لگانے اور ان کے ساتھ جشن منانے پر یقین رکھتا ہے جیسا کہ ہمارے ملازمین، پرفارمر اور دنیا بھر میں مداحوں کی عدم یکسانیت سے ظاہر ہوتا ہے۔‘ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنی ویب سائٹ سے ہوگن کے متعلق معلومات بھی ہٹا دی ہیں،تاہم ہلک ہوگن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہوگن کو برطرف نہیں کیا گیا اور انھوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔ہلک ہوگن نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اپنے آپ سے مایوس ہیں۔ وہ کہتے ہیں: ’یہ میں نہیں ہوں۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ دنیا کا ہر فرد اہم ہے اور اس کے ساتھ اس کی نسل، جنس، رجحان، مذہبی اقدار یا کسی بھی بنیاد پر مختلف رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔‘ریڈار آن لائن ڈاٹ کام اور دی نیشنل انکوائیرر کے مطابق ہلک ہوگن کی آڈیو ٹیپ قانونی جنگ میں ثبوت کے طور پر پیش کرنے کے لیے ایک اور ویب سائٹ گوکر کو فراہم کی گئی ہے، جس پر ہلک ہوگن نے ایک سیکس ٹیپ شائع کرنے پر ہرجانے کا مقدمہ کیا ہوا ہے۔دونوں اداروں کی جانب سے دیکھے گئی بات جیت کی تحریر کے مطابق ہوگن مبینہ طور پر ایک دوست کی بیوی ہیتھر کلم کو کہتے ہیں کہ ’شاید ہم سب تھوڑے سے تعصبی ہیں۔‘ اور انھوں نے اپنی بیٹی کے رومانوی زندگی کے بارے میں تعصب آمیز زبان استعمال کی۔گذشتہ برس ڈبلیو ڈبلیو ای سے چھ سال دور رہنے کے بعد وہ چوتھی مرتبہ اس کے ساتھ دوبارہ منسلک ہوئے تھے،ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنی ویب سائٹ سے ہوگن کے متعلق معلومات بھی ہٹا دی ہیں۔واضح رہے کہ ہلک ہوگن نے اپنے طویل کیریئر میں پروفیشنل ریسلر کے طور عالم گیر شہرت حاصل کی ہے۔وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے متعدد اعزازات اپنے نام پر چکے ہیں۔گذشتہ برس ڈبلیو ڈبلیو ای سے چھ سال دور رہنے کے بعد وہ چوتھی مرتبہ اس کے ساتھ دوبارہ منسلک ہوئے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…