جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں المناک واقعہ،قومی کھلاڑی کوچلتی ٹرین سے پھینک دیا

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کے تلواربازی کے قومی کھلاڑی ہشیار سنگھ کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں چلتی ٹرین سے پھینک دیا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) تھانہ کاسگج میں دو پولیس اہلکاروں اور ریلوے کے ایک افسر کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ۔یہ حادثہ آگرہ کے قریب کاسگج میں پیش آیاتاہم آگرہ ریلوے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ گوپش ناتھ کھنہ نے ہشیار سنگھ کے اہل خانہ کے الزامات کی تردید کی۔بتایا گیا کہ ہوشیار سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ ایک مسافر ٹرین میں سفر کر رہے تھے اس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ اور والدہ کو خواتین کے ڈبے میں سوار کرایا اور خود جنرل کوچ میں بیٹھ گئے تاہم کچھ دیر بعد بیوی کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے انہیں بھی خواتین کے ڈبّے میں جانا پڑا، جہاں موجود جی آرپی کے سپاہیوں نے ہشیار سنگھ کو وہاں سے جانے کےلئے کہا اس کے بعد ہشیار سنگھ نے انہیں اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے کے بارے میں بتایا تاہم جی آر پی کے سپاہیوں نے انہیں وہاں نہیں بیٹھنے نہیں دیااور مبینہ طور پر خواتین کے ڈبّے میں بیٹھنے کے لیے 200 روپے طلب کیے۔جب ہشیار سنگھ نے انہیں پیسے دینے سے انکار کیا تو دونوں سپاہیوں نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور انہیں چلتی ٹرین سے دھکا دےدیا۔پولیس نے غیر ارادتا قتل کا کیس درج کر لیا ہے، لیکن خاندان کا کہنا ہے کہ سپاہیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے آگرہ ریلوے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ گوپش ناتھ کھنہ کے مطابق ہوشیار سنگھ سکندرا راو ¿ اسٹیشن پر پانی لینے اترے تھے اسی درمیان ٹرین چل پڑی۔ چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں وہ پھسل کر گر پڑے اور ان کی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ جی آر پی کے سپاہی اس وقت تین بوگی آگے تھے وہ لاش نکالنے پہنچے تھے۔ ہجوم نے لاش دیکھ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور جی آر پی پر قتل کا الزام عائد کردیاپولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال سے ٹرین سے پھینکے جانے کا الزام غلط پایا گیاتاہم انہوں نے جی آر پی کے سپاہیوں کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیے جانے کی تصدیق کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…