لاہور(نیوزڈیسک)سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت ےقینی ہوگئی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم جس کے بارے میں گزشتہ ماہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ شائد آئندہ سال انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی نہ کھیل پائے بنگلہ دیش کی مسلسل تیسری ون ڈے سریز میں کامیابی کے بعد یہ امکان مزید گہرا ہوگیا تھا ۔لیکن سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی تمام خدشات دور ھوگئے ہیں اور پاکستان نے آخری ٹیم کی حیثیت سے 8 ملکی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا حق حاصل کرلیا ہے۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی آئندہ سال آخری بار کھیلی جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 3 سال قبل 2017 میں ٹیسٹ ورلڈ کپ کے لئے چیمپینز ٹرافی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیسٹ چیمپینز شپ کے لئے بھی ورلڈ رینکنگ کے اعتبار سے فیصلہ ہوگا 31 دسمبر 2016 تک 4 ٹاپ ٹیمیں 2017 کی ٹیسٹ چیمپینز شپ کی اہل ہونگی۔ ٹیسٹ چیمپینز شپ پہلے 2014 میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر مالی مشکلات کے باعث آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جو پہلے ختم کردی گئی تھی 2016 میں اسکے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان اس وقت رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر ہے اس نے اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے خلاف یواے ای میں ٹیسٹ سریز کھیلنی ہے جبکہ دسمبر میںبھارت کے خلاف سیریز فل حال ڈانواں ڈول ہے پاکستان کے لئے ٹیسٹ چیمپینز میں کولیفائی کے امکانات روشن تر ہیں۔آسٹریلیا 130 اور جنوبی افریقہ 111پواینٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے. نیوزیلینڈ ،انڈیا اور انگلینڈ 99,97,97 پوائنٹس کے ساتھ بھرپور جدوجہد میں مصروف ہیں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز اس دوڑ سے تقریباً” باہر ہیں۔ آئندہ سال انگلینڈ میں چیمپینز ٹرافی کے لئے 8 ٹیمیں یہ ہیں آسٹریلیا،بھارت،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ،سری لنکا،انگلینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان یہ ترتیب آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے اعتبار سے ہے جسمیں 31 ستمبر تک کوءخاص ردوبدل کا امکان نہیں۔ ممکن ہے پاکستان کی پوزیشن ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے ساتھ سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے بعد بنگلہ دیش سے بہتر ہوجائے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میںآسٹریلیاکی ٹیم پہلے نمبرپرہے ،آسٹریلیانے38مےچ کھےل کر4899پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ129ہے۔دوسرے نمبرپربھارت نے51مےچ کھےل کر5875پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ 115 ہے۔ تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈنے42مےچ کھےل کر4710پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ112ہے۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے49مےچ کھےل کر5360پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ109ہے۔پانچوےںنمبرپرسری لنکانے59مےچ کھےل کر6064پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ103ہے۔چھٹے نمبرپرانگلینڈ نے 47 مےچ کھےل کر4592پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ98ہے۔ساتوےںنمبرپربنگلہ دیش نے34میچ کھیل کر3253پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 96 ہے۔ آٹھویں نمبرپرپاکستان نے49مےچ کھےل کر4434پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ90ہے۔نویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے35مےچ کھےل کر3094پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ88ہے۔دسوےںنمبرپرآئرلینڈ نے11مےچ کھےل کر549پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ50ہے۔گےارہوےںنمبرپرزمباوے نے33مےچ کھےل کر1420پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ43ہے۔بارہوےںنمبرپرافعانستان نے15مےچ کھےل کر618پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ41ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں