اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایچ ایف کوحکومتی ادارے کے سپردکرنے کی تجویز

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پی ایچ ایف کو کسی حکومتی ادارے کے سپرد کرنے کی تجویز سامنے آگئی، پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن، واپڈا اورنیشنل بنک میں کسی ایک کوفیڈریشن کے امور چلانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں منعقدہ ورلڈلیگ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو عبرت ناک شکستوں کا سامناکرنا پڑا تھا، ملکی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس اولمپکس جیسے عالمی ایونٹ سے باہر ہوگئے، وزیراعظم نوازشریف نے ناکامیوں کا نوٹس لیا، ان کی ہدایت پر قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس پاکستان اسپورٹس بورڈ میں وفاقی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ چوہدری اعجازکی زیرصدارت ہوا، اس میں پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول، سیکریٹری رانا مجاہد، ٹیم کوچ شہناز شیخ، کپتان محمد عمران، پی ایس بی کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر اختر نواز اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ عہدیداروںکو ہٹا کر مالی طور پر مستحکم محکمے کے سربراہ کو معاملات سونپنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔اس ضمن میں پی آئی اے، نیشنل بینک اور واپڈا کے نام زیر غور ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی 1970 سے1994 تک پی آئی اے کے چیئرمین ہاکی کے معاملات چلاتے رہے،اس دوران قومی کھلاڑیوں کو بیرون ملک مقابلوں میں شرکت کے ساتھ ایئرلائنز میں ملازمت کے مواقع بھی ملے، موجودہ قومی ہاکی ٹیم میں شامل زیادہ ترکھلاڑیوں کا تعلق نیشنل بینک اور واپڈا سے ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم ہاو¿س کوارسال کرتے ہوئے تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا،ان کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد کسی بڑے ادارے کو ہاکی کے معاملات سونپے جائیں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…