اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان چوتھا ون ڈے اور سیریز جیتنے کیلئے پرعزم

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے جہاں پاکستانی ٹیم میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔اب تک دورہ سری لنکا میں سوائے ایک ٹیسٹ سیشن کے پاکستانی ٹیم کی غیر متوقع طور پر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتی نظر آئی ہے جس نے ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے فتح کے بعد ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستان کے لیے یہ فتح اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستانی ٹیم 2017 چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کے امکانات بھی روشن کر لے گی۔پاکستانی ٹیم ان دنوں بہترین فارم میں نظر آ رہی ہے جہاں تین ایک روزہ میچوں میں ابتدائی بلے بازوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا جبکہ شعیب ملک بھی اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقل رنز اسکور کر رہے ہیں۔اختتامی نمبر پر مایوس کن کارکردگی دکھانے والے سرفراز احمد نے بھی اوپری نمبروں پر افادیت ثابت کی جبکہ رضوان احمد بھی صلاحیتیں منوانے میں مصروف عمل ہیں۔بلے بازوں کے ساتھ ساتھ باو¿لرز اور فیلڈرز نے بھی فتح میں اہم کردار ادا کیا جہاں ٹیسٹ میچز کی طرح ایک روزہ میچوں میں بھی یاسر شاہ نے باو¿لنگ کی کمان سنبھالی ہوئی ہے جبکہ راحت علی نے بھی کپتان کا مایوس نہ کرتے ہوئے اہم مواقعوں پر وکٹیں دلائیں۔اس دوران نئے خون کی ٹیم میں شمولیت سے ٹیم کی فیلڈنگ میں بھی مجموعی طور پر بہتری نظر آئی جہاں کھلاڑی سر دھڑ کی بازی مارتے نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب سری لنکن ٹیم کیلئے سب سے بڑا غیر مستقل مزاجی ہے اور اس میں باو¿لنگ کا شعبہ سر فہرست ہے۔کپتان اینجلو میتھیوز باو¿لرز کی خراب کارکردگی سے سخت نالاں نظر آتے ہیں جہاں تینوں ہی میچوں میں پاکستانی بلے باز سری لنکن باو¿لنگ مکمل طور پر حاوی نظر آئے۔سری لنکا کا سب سے اہم ہتھیار لاستھ ملنگا ان دنوں خراب فارم کا شکار ہیں جبکہ بقیہ باو¿لرز بھی کچھ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آئے ہیں۔اس کے ساتھ بیٹنگ میں اجتماعی کارکردگی کے بجائے مستقل انفرادی کارکردگی دیکھنے میں نظر آ رہی ہے اور کھلاڑی بحیثیت یونٹ پرفارم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔دونوں ٹیموں کا جائزہ لیا جائے تو اب تک کی کارکردگی کی بنیاد پر میچ میں پاکستان کی جیت کے روشن امکانات نظر آتے ہیں۔دوسری جانب سری لنکا آل راو¿نڈر تھسارا پریرا کو میچ سے قبل بٹھا سکتا ہے جن کی کارکردگی سے خود کپتان بھی نالاں نظر آ تے ہیں جبکہ ان کی جگہ کسی اسپنر کو موقع دیے جانے کا قوی امکان ہے



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…