جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کے خلاف پروٹیز 248 رنز پر ڈھیر

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چٹاگانگ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیش نے ایک روزہ میچز کے بعد ٹیسٹ میچز میں بھی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے اوسان خطا کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 248 رنز پر آؤٹ کردیا۔چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔اوپنرز ڈین ایلگر اور اسٹیان وین زائل نے اپنی ٹیم کو 58 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر مموداللہ نے زائل کو ٹھکانے لگا دیا۔نئے بلے باز فف ڈیو پلیسی نے ایلگر کو کریز پر جوائن یا اور اسکور بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسری وکٹ کیلئے 78 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں پہنچا دیا۔اس سے قبل کہ یہ شراکت بنگلہ دیش کیلئے مزید مشکلات کا سبب بنتی تیج الاسلام نے وکٹ کیپر کی مدد سے ایلگر کو قابو کر لیا۔
ابھی جنوبی افریقہ اس نقصان سے سنبھلا بھی نہ تھا کہ اگلے ہی اوور میں ڈیو پلیسی بھی وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار پائے۔اس موقع پر ہاشم آملا اور تیمبا بووما یکجا ہوئے اور اسکور آہستہ آہستے آگے بڑھانا شروع کیا لیکن ابھی اسکور 173 تک ہی پہنچا تھا کہ مستفیض الرحمان نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں لے کر جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔انہوں نے ہاشم آملا کو آؤٹ کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر جے پی ڈومینی کو پویلین لوٹایا اور پھر ایک گیند بعد ڈی کوک کی وکٹیں بکھیر دیں۔بووما نے مشکل صورتحال میں ٹیم کو سنبھالا دیا اور ورنن فلینڈر کے ساتھ 35 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار لگایا۔مستفیض کے بعد زبیر حسین نے پروٹیز کی وکٹیں گھرانے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے پہلے فلینڈر اور پھر ڈیل اسٹین اور سائمن ہارپر کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بووما آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جو 54 رنز بنانے کے بعد مستفیض الرحمان کو وکٹ دے بیٹھے۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس تباہی کے ذمے دار مسفیض الرحمان تھے جنہوں نے چار وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ زبیر نے تین وکٹیں لے کر ان کا ساتھ نبھایا۔جواب میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو دن کے اختتام پر بیر کسی نقصان کے سات رنز بنائے تھے جبکہ اسے جنوبی افریقہ کا پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 241 رنز درکار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش نے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-1 سے زیر کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…