زیورخ(نیوز ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کے جانشین کا انتخاب آئندہ سال 26 فروری کو ہوگا ۔ گورننگ باڈی میں اصلاحات کیلئے گیارہ رکنی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے فیفا کی ایگز یکٹیو کمیٹی کا اجلاس زیورخ میں ہوا ۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیپ بلاٹر کے جانشین کا انتخاب 26 فروری کو ہوگا بلاٹر رواں سال پانچویں بار صدر منتخب ہونے کے چار دن بعد کرپشن اسکینڈل کے الزامات کے باعث عہدے سے الگ ہوگئے تھے ۔ تاہم وہ نئے سربراہ کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ۔ پریس کانفرنس سے قبل بلاٹر کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص نے بطور احتجاج ان پر نقلی نوٹ نچھاور کئے ۔ فیفا کے صدر کیلئے امید وارں برس 26 اکتوبر تک نامزدگی جمع کراسکیں گے ۔ یوئیفا چیف مشیل پلاٹینی بھی انتخابات میں حصہ لینے پر غور کررہے ہیں ۔ انہیں 6 میں سے چار ریجنل کنفڈر بشنز نے حمایت کا یقین دلایا ہے اردن کے پرنس علی بھی دوبارہ میدان میں اتر سکتے ہیں ، جبکہ ارجنٹائن کے ڈیا گومیر اڈونا بھی الیکشن لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے