ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس نے بھارت میں آگ لگادی

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک)ثانیہ مرزا کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس نے بھارت میں آگ لگادی، تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی پر کولمبو میں موجود بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی کرکٹرزکے ساتھ مل کرخوب جشن منایا۔ثانیہ مرزا کے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ایک ڈب میش ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خود اور ان کی اہلیہ دیگر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مل کر جیت کا جشن مناتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔ بالی ووڈ فلم خوبصورت کے گانے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے پر رقص کرتے ہوئے کھلاڑی اورثانیہ مرزا خوب موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پیچھے احمد شہزاد،محمد عرفان، احسان عادل، مختاراحمد، بلال آصف اوربابراعظم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو پاکستانی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 135 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کی ۔ثانیہ مرزا کے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس پر بھارتی میڈیانے خوب زہر اگلنا شروع کردیا ہے معروف بھارتی نشریاتی اداروں نے اپنی خبروں میں ثانیہ مرزا کے ڈانس پر شدید عوامی ردعمل کے بارے میں خبروں کی اشاعت کی ہے۔معروف ویب سائٹ مڈ ڈے ڈاٹ کام نے ثانیہ مرزا کے ڈانس کے ساتھ جو ویڈیو اپ لوڈ کی ہے اس میں آوازوںکی مکسنگ کرکے پاکستانیوں کے بارے میں نہایت ہی نازیباً فلمی ڈائیلاگز کااستعمال کیاگیا ہے جن میں سے ایک ”بسنتی تم ان ۔۔۔ کے سامنے مت ناچنا “ شامل ہے۔بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارتی عوام کو ثانیہ مرزا کے شعیب ملک کے ساتھ تو ناچنے پر کوئی اعتراض نہیں مگر وہ اس بات پر مشتعل ہیں کہ ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رقص کیوں کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…