گلگت(نیوزڈیسک) ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کوشش میں زخمی ہوگئیں۔ثمینہ بیگ ایک چٹان کو کود کر پار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نوکیلی چٹان سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ ثمینہ بیگ کے گھٹنے میں چوٹ آئی ہے ۔ ثمینہ بیگ اور ان کے بھائی مرزا علی صرف آٹھ ماہ کی مدت میں ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں پر سبز ہلالی پرچم لہراچکے ہیں۔ ثمینہ بیگ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔