منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

وکٹ میں تبدیلی شکست کی وجہ بنی، میتھیوز

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ پچ کے رویے میں ڈرامائی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔پاکستان نے بلے بازوں کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت چار وکٹ پر 316 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا جہاں سرفراز احمد 77 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔جواب میں یاسر شاہ کی چار وکٹوں اور فیلڈرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سری لنکن ٹیم کو 181 رنز پر ٹھکانے لگا کر 135 رنز سے فتح اپنے نام کر کے سیریز میں 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔میتھیوز نے پاکستان کی جانب سے بڑا مجموعہ اسکور کرنے کے باوجود باو¿لنگ پر ذمے دار نہ ڈالتے ہوئے کہا کہ اختتامی اوورز میں باو¿لرز نے اچھی باو¿لنگ کی ورنہ ایک موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان 350 رنز کے قریب اسکور بنا لے گا لیکن ہم نے انہیں 316 رنز تک محدود رکھا۔تاہم انہوں نے شکست کی وجہ پچ کے رویے میں ڈرامائی تبدیلی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوسری اننگ میں وکٹ ٹرن ہونا شروع ہو گئی۔’گیند ٹرن ہونا شروع ہو گئی تھی اور رنز کرنا بہت مشکل تھا، پہلی اننگ میں پچ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی تھی لیکن پھر اننگ کے دوسرے حصے میں یہ ٹرن ہونا شروع ہو گئی اور پھر ہماری بیٹنگ پرفارم نہ کر سکی‘۔میتھیوز نے کہا کہ یہ ایک مشکل وکٹ تھی اور ہمیں توقع نہیں تھی کہ یہ ٹرن کرے گی، یہ ٹرن ہونا شروع ہو گئی اور اسپنرز کے خلاف تیزی سے رنز کرنا بہت مشکل تھا۔اس موقع پر انہوں نے آل راو¿نڈر تھسارا پریرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو تین میچوں میں صرف ایک وکٹ لینے کے ساتھ مجموعی طور پر صرف 28 رنز بنا سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پریرا سے کافی امیدیں تھیں، وہ ہمارے لیے تسلس سے کارکردگی نہیں دکھا پا رہے، ہمیں ان پر یقین ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے میچز جیتیں، ہمیں کارکردگی میں تسلسل کی ضرورت ہے۔تاہم اہوں نے لہیرو تھری مانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے بیٹنگ کی اس پر ہم بہت خوش ہیں، وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ میچز میں وہ اسی طرح کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…