اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کریبیئن پریمیئر لیگ:براوو، کیلس گیل کا سحر توڑنے میں کامیاب

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ آف سپین (نیوز ڈیسک) کیریبیئن پریمیئر لیگ کے سلسلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو ریڈ سٹیل اور جمیکا تلاوا کے مابین کھیلے گئے میچ میں ریڈ سٹیلز کو سات رنز سے فتح حاصل ہوئی ہے۔ اس فتح کو یقینی بنانے میں ڈیوائن براوو اور جیک کیلس کی شاندار پرفارمنس نے اہم کردار کیا۔ اس کامیابی کے نتیجے میں ریڈ سٹیل کی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ سٹیل کی ٹیم پہلے کھیلنے کیلئے میدان میں اتری تو جیک کیلس نے 61جبکہ ڈیوائن براوو نے 49رنز کے ذریعے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی تاہم ٹیم کا مجموعی سکور صرف145رنز رہا۔ جوابی اننگز کیلئے جس وقت جمیکا کا خطرناک ہتھیار کرس گیل میدان میں آئے اور افتتاحی اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر ہی تین چھکے اور دو چوکے جڑ ڈالے تو ٹیم کی فتح یقینی دکھائی دینے لگی۔ اس کے بعد جیک کیلس اور براوو نے حکمت عملی تبدیل کردی اور انہیں اگلے پورے اوور کے دوران ایک بھی گیند باو¿نڈری سے باہر نہ پھینکنے دی۔ تیسرے اوور کے اختتام تک ڈیوائن براوو نے گیل کے علاوہ مہیلا جے وردھنے کو بھی پویلین واپس بھیج دیا تھا۔ اس وقت جمیکنز کا سکور36رنز تھا۔ دیگر کھلاڑیوں نے ٹیم کو فتح کے نزدیک تر کیا تاہم براوو کے آخر تک ڈٹ جانے کے سبب جمیکنز کو سات رنز سے شکست ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…