ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

رونالڈو آسٹریلوی حسینہ کی زلفوں کے اسیر

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آسٹریلوی حسینہ مارگوٹ روبی کی زلفوں کے اسیر دکھائی دیتے ہیں۔ اس خبرکا انکشاف اس وقت ہوا جب رونالڈو کے ایک انسٹا گرام فالوور نے ان کی ایک ایکٹویٹی کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا جس کے مطابق رونالڈو نے ابھی ابھی روبی کی چار تصاویر کو لائیک کیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ روبی کی یہ تصاویر گزشتہ برس کی ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ رونالڈو نے روبی کی پروفائل کو خوب فرصت سے کھنگالا ہے۔ 25سالہ خوبرو حسینہ آسٹریلیا کی اداکارہ ہیں اور وولف آف وال سٹریٹ سے انہوں نے شہرت پائی ہے تاہم امکان یہی ہے کہ اگر انہوں نے رونالڈو کی پیش قدمی کی حوصلہ افزائی کی تو ایسی صورت میں انہیں زیادہ شہرت مل جائے گی۔رونالڈو کی اس ایکٹیوٹی کو اس لئے بھی خوب شہرت ملی ہے کیونکہ وہ خود صرف37افراد کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔ تیس سالہ فٹبالر نے حال ہی میں اپنے سنگل ہونے کا اعلان بھی کیا تھا جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رونالڈو ان دنوں پارٹنر کی تلاش میں ہیں اور روبی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ روبی کا جواب کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم فی الحال اس نئی جوڑی کے بننے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے اطلاع ہے کہ روبی گزشتہ ایک برس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹام ایکرلے کے ہمراہ دکھائی دیتی ہیں اور ان دونوں کو گزشتہ ماہ میچنگ کے ویڈنگ بینڈز بھی پہنے دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے امکان ہے کہ یہ جوڑا شادی بھی کرچکا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…