جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ٹی 20 سیریز میں بھی عمر اکمل کیلئے اسکواڈ کا دروازہ نہیں کھلے گا

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان چوتھے ون ڈے کے بعد بدھ کو متوقع ہے، وہاب ریاض کی شمولیت کا فیصلہ عید کے بعد فٹنس کا حتمی جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا تاہم عمر اکمل کیلئے اسکواڈ کا دروازہ نہیں کھلے گا،بلال آصف کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان و سری لنکا کے مابین 2ٹی ٹوئنٹی میچز30جولائی اور یکم اگست کو کھیلے جائیں گے، سلیکٹرز نے مختلف ناموں پر غور کرتے ہوئے سیریز کیلئے اسکواڈ کی ابتدائی فہرست مرتب کرلی، البتہ بعض فیصلوں کیلئے تھوڑا انتظار ناگزیر ہوچکا ہے، اس وجہ سے حتمی ٹیم کا اعلان آئی لینڈرز کیخلاف بدھ کو شیڈول چوتھے ون ڈے کے بعد کیا جائے گا، ٹیسٹ سیریز کے دوران زخمی ہونے والے وہاب ریاض کا فریکچر کافی حد تک ٹھیک ہوچکا لیکن بولنگ پریکٹس کی اجازت دینے سے قبل پی سی بی ڈاکٹرز عید کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں معائنہ کرینگے، ون ڈے سیریز میں کوئی ہنگامی صورتحال نہ ہوئی تو پیسر کو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے پہلے سری لنکا روانہ نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے محمد سمیع کو مختصر فارمیٹ کیلئے بھی زیر غور نہیںلایا گیا، محمد عرفان کو شامل رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مینجمنٹ سے فٹنس کے بارے میں رائے طلب کی جائے گی، عمر اکمل کو بھی این سی اے رپورٹ نہ کرنے کی مزید سزا دی جا سکتی ہے، شعیب ملک اور محمد رضوان کی عمدہ فارم نے ان کی واپسی کے امکانات مزید مسدود کردیے،آل راﺅنڈر حماد اعظم کی چھٹی کراتے ہوئے بلال آصف کو موقع دیا جائے گا جو اس وقت ون ڈے اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…