جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کپتان بننے سے اظہر علی کی بیٹنگ میں نکھار آ گیا

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالے کیلی(نیوز ڈیسک) کپتان بننے سے اظہر علی کی بیٹنگ میں نکھار آگیا، انھوں نے 8 میچزمیں536 رنز بنا کر سابق کیوی اسٹارگلین ٹرنر کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد مصباح الحق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑ دی تھی، ان کی جگہ بورڈ نے اظہر علی کا تقرر کیا جو اس سے قبل ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں تھے، البتہ ذمہ داری ملنے کے بعد ان کی بیٹنگ میں خاصی بہتری نظر آئی،وہ اب تک 8 ون ڈے میچز میں67 کی اوسط سے 536رنز بنا چکے، اس میں2 سنچریاں اور تین ففٹیز شامل ہیں۔ اظہر علی اس حوالے سے دیگر کپتانوں سے بھی ا?گے نکل گئے۔ان سے پہلے نیوزی لینڈ کے گلین ٹرنر نے7میچز میں515رنز اسکور کیے تھے، اظہر علی سے قبل پاکستان کے لیے بطور قائد ابتدائی 8میچز میں سب سے زیادہ411رنز بنانے کا اعزاز عامر سہیل کو حاصل تھا، جنھوں نے چار ففٹی پلس اننگز کھیلیں۔ دریں اثنا آل راو¿نڈر محمد حفیظ لیفٹ ہینڈرز کے خلاف زیادہ مفید ثابت ہونے لگے، ان کی129میں سے76 وکٹیں لیفٹیز کی ہی ہیں، رائٹ ہینڈرز کیخلاف حفیظ کی بولنگ اوسط 46 جبکہ لیفٹ ہینڈرز کیخلاف 23 رہی، سری لنکا سے جاری سیریز میں انھوں نے12 کی ایوریج سے 5 لیفٹیز کو نشانہ بنایا، واحد رائٹ ہینڈر کی وکٹ کے لیے 40رنز دینا پڑے۔دوسری جانب آئی لینڈرز نے بدھ کو پاکستان کیخلاف پہلی بار 2 وکٹ کے کم مارجن سے فتح پائی، ٹیم نے اپنے ملک میں 288رنز اسکورکر کے دوسرا سب سے بڑا ہدف پایا، اس سے قبل 2009ئ میں میزبان سائیڈ نے دمبولا میں پاکستان ہی کے خلاف 289کا ٹارگٹ حاصل کیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…