لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی بائیو مکینک رپورٹ ایک دو روز میں آئے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ 6 جولائی کو چنئی کی لیبارٹری میں ہوا تھا جس کی رپورٹ ایک دو روز میں آئے گی ۔ محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں رپورٹ کیا گیا تھا ۔ آئی سی سی کے میچ آفیشلز نے محمد حفیظ کی 5 گیندوں پر اعتراض کیا تھا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایکشن کلیئر نہ ہونے پر محمد حفیظ کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا –