لاہور( نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کی بائیو مکینک رپورٹ ایک دو روز میں موصول ہونے کا امکان ہے ۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا بالنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جہاںآئی سی سی میچ آفیشلز نے محمد حفیظ کی پانچ گیندوں پر اعتراض کیا تھا۔ محمد حفیظ نے6جولائی کو چنئی کی لیبارٹری میں اپنی بالنگ کا ٹیسٹ دیا او رپی سی بی ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں رپورٹ موصول ہو جائے گی۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن میں کلیئر ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ ایکشن کلیئر نہ ہونے پر محمد حفیظ کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔