لندن (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 21 جولائی کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے 2013ءمیں ویمنز ورلڈ کپ، 2014ءمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا اور اب اس نے رواں برس انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں لیکن اسے میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہے، آسٹریلیا کی ویمن ٹیم گزشتہ 14 برس سے انگلینڈ کی سرزمین پر ایشز سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں تین ون ڈے، ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی کوچ میتھیو موٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے درمیان ٹیم کی کارکردگی اس کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب انگلینڈ کی سرزمین پر ایشز سیریز جیتنے کا وقت آ گیا ہے اور تمام کھلاڑی اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں