پالی کیلے(نیوزڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی.سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے کشال پریرا اور تلکارتنے دلشان نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا او ر5 اوورز 65 رنز بنائے، کوشال پریرا نے 17 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ون ڈے کی دوسری تیز ترین نصف سنچری اسکور کی وہ 68 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنےجب کہ اوپل تھارنگا کو 28اور دلشان کو 47 رنز پر راحت علی نے بولڈ کیا، کپتان میتھیوز 8 رنز پر رن آوٹ ہوئے، تھری مانے 4 رنز پر راحت علی کا نشانہ بنے جب کہ محمد حفیظ نے سری وردانا کو 26 اور پتھیرانا کو 33 رنز پر آوٹ کیا اور پریرا 15 رنز پر انور علی کا شکار بنے تاہم چندیمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز بناکر نا آوٹ رہے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی مہنگے بالر ثابت ہوئے تاہم انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جب کہ محمد حفیظ نے2 ، محمد عرفان اور انور علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا او رمقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر287 رنز بنا ئے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور کپتان اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، پہلے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے محمد حفیظ بھی 9 رنز ہی بنا سکے جب کہ بابر اعظم بھی 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور شعیب ملک نے 83 رنز بناکر پاکستان کی لڑ کھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا تاہم شعیب ملک 51 رنز بناکرمیتھیوز کا شکار بنے جب کہ کپتان اظہرعلی 79 رنز بناکردلشان کی گیند پر سری ورسھانا کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے۔ سرفراز احمد 7 رنز بناکر ملنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز بناکر پرادیپ کا شکار بنے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا اور پتھیرانا نے 2،2 جب کہ میتھیوز، پرادیپ، سری وردانا، اور دلشان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں محمد حفیظ کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سری لنکانے پاکستان کودوسرے ون ڈے میں شکست دے دی
16
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں