بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چھ سیزنز کے بعد چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ ختم کر دی گئی

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چھ سیزنز کے بعد چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ ختم کر دی گئیچیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چھ سیزنز میں تماشیوں کی کم گرم جوشی کے باعث لیگ کی گورننگ کونسل نے لیگ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کرک انفو کے مطابق لیگ کی گورننگ کونسل میں بھارتی کرکٹ بورڈ، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ بورڈ ہیں۔گورننگ کونسل نے چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ کو ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تماشائیوں کی کم گرمجوشی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کو ختم کر دینا بہترین فیصلہ تھا‘۔چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ کا ساتواں سیزن اس سال ستمبر اور اکتوبر میں کھیلا جانا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ’یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی جیسے کہ بھارت کی آئی پی ایل، آسٹریلیا کی بگ بیش اور جنوبی افریقہ کی ریم سلیم کو ایک نیا زاویہ دیا۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے
مزیدپڑھیے :پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کی سب سے کامیاب ٹیم
کہ ’یہ دنیا بھر سے کھلاڑیوں کے لیے اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم تھا۔ تاہم اس میں تماشیوں کی وہ دلچسپی دیکھنے کو نہیں ملی جس کی ہمیں توقع تھی۔ یہ فیصلہ ہم نے اپنے کمرشل پارٹنرز کے ساتھ مل کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…