ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلین وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کی لارڈز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

datetime 15  جولائی  2015 |

لندن(نیوزڈیسک) آسٹریلین وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کی جمعرات سے لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔سڈنی کے اخبار روزنامہ ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ منگل کو ہیڈن نے آسٹریلین ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور پویلین میں بیٹھے نظر آئے جس کے بعد قیاس آرائیاں ممکنہ طور پر وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہ کر سکیں۔قابل ذکر امر یہ کہ اس دوران چیف سلیکٹر راڈ مارش متبادل وکٹ کیپر پیٹر نیول کے ساتھ گفتگو کرتے نظر آئے اور اخبار کے مطابق ہیڈن کی غیرموجوگی میں 29 سالہ وکٹ کیپر نیول اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔نیول ویسٹ انڈیز روانہ ہونے والے 17 رکنی آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ تھے اور اس وقت بھی ٹیم کے ساتھ لارڈز میں موجود ہیں۔تاہم آسٹریلین فاسٹ باؤلر پیتر سڈل نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈن دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہیڈن بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے صرف آج آرام کیا کیونکہ ہم بہت عرصے سے گھروں سے دور ہیں۔اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ نہیں ہو سکا۔کارڈف میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہیڈن کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی جہاں انہوں نے صفر پر جو روٹ اک کیچ گرا دیا تھا جس کے بعد انگلش بلے باز نے سنچری اسکور کی جبکہ بیٹنگ میں بھی دونوں مواقعوں پر ناکام رہے۔ادھر ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے اسپیڈ اسٹار مچل اسٹارک دوسرے ٹیسٹ قبل فٹ ہو جائیں گے اور ان کی لارڈز ٹیسٹ میں شرکت یقینی ہے۔25 سالہ اسٹارک پہلے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹیں لے کر آسٹریلیا کے سب سے کامیاب باؤلر رہے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 169 رنز سے کامیابی سمیت کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…