اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے لودھا کمیشن نے کرپشن اور سٹے کے الزامات ثابت ہونے پر آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اورر اجستھان رائلز کے شریک سربراہ راج کندرا پرتاحیات پابندی عائد کردی جب کہ چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر 2،2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل 2013 کے ایڈیشن میں گروناتھ میاپن نے سٹہ کھیلا جب کہ راج کندرا کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں جس کے بعد دونوں پرکرکٹ کی تاحیات پابندی عائد کی جاتی ہے جب کہ گروناتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کمیشن کے فیصلے کے مطابق آئی پی ایل کرپشن کی وجہ سے کھیل کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاجس کی روشنی میں راجستھان رائلز اور چنائی سپرکنگز پر2،2 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چنئی سپرکنگز پر پابندی سپریم کورٹ پینل کی تحقیقات کے بعد لگائی گئی ہے۔
مزیدپڑھیے :روزے کامیابی کارازہیں،معین علی
آئی پی ایل سکینڈل:چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر 2،2 سال کی پابندی عائد
14
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں