ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

محمد حفیظ کوبولنگ ایکشن پر کلین چٹ ملنے کا یقین

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالے کیلی(نیوز ڈیسک) محمد حفیظ کو اپنے ایکشن پر کلین چٹ ملنے کا یقین ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں اب بھی ویسی ہی بولنگ کررہا رہوں جیسی 12 ماہ کے دوران کرتا رہا، اپنے انداز میں تبدیلی پر سخت محنت کی، گیند اور بیٹ دونوں کے ساتھ پاکستان کی کامیابیوں میں حصہ ڈالتا رہوں گا۔تفصیلات کے مطابق آل راو¿نڈر محمد حفیظ کا گال ٹیسٹ میں دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا، وہ چنئی میں ٹیسٹ دے آئے اور اب نتیجے کے منتظر ہیں، اگر حفیظ کلیئر نہ ہو پائے تو ایک برس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر پابندی عائد ہوجائے گی، مگر انھیں پورا یقین ہے کہ اس بار بھی آئی سی سی سے کلین چٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ٹیسٹ دینے کے بعد حفیظ نے پہلے ون ڈے میں اپنی بیٹنگ اور بولنگ دونوں سے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسی بولنگ میں نے پہلے ون ڈے میں کی ویسی ہی گذشتہ 12 ماہ سے کررہا ہوں، یہ میرا فطری انداز اور میں نے اس میں کوئی چیز نئی نہیں کی اور نہ ہی کچھ تبدیل کیا، جب شروع میں اپنے انداز میں تھوڑی تبدیلی کی تھی تب میں نے سخت محنت کی اور ہمارے اینالسٹ نے بھی کافی کام کیا تھا۔اس لیے مجھے یقین ہے کہ میرے بائیو مکینکل ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہی آئے گا اور میں بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ ٹیم کی فتوحات میں اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…