ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ اوربنگلہ دیش کے کرکٹرز میں گرما گرمی

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بنگلا دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر روسو پر بنگلا دیشی بلے باز تمیم اقبال کو کندھا مارنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں یوں تو بنگلا دیش نے جیت کر جنوبی افریقا کو حیرت زدہ کردیا لیکن یہ دن افریقی ٹیم کے لیے کچھ زیادہ ہی برا ثابت یوا جب ان کے ایک بولر پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پروٹیز کے فاسٹ بولر روسو نے بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال کو آؤٹ کیا تو وہ خوشی میں اتنے آپے سے باہر ہوگئے کہ انہوں نے پویلین واپس لوٹتے ہوئے تمیم اقبال کو کندھا دے مارا جس کی شکایت انہوں نے تھرڈ ایپمائر اور میچ ریفری سے کردی۔میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ صادر کیا کہ روسو کھیل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور جان بوجھ کر جسمانی کنٹیکٹ کا ارتکاب کیا جس کے باعث ان پر میچ فیس کے 50 فیصد کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ میچ ریفری ڈیوڈ بون کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران کسی قسم کے جسمانی کنٹیکٹ کی کوئی گنجائش نہیں اس لیے ایسے کسی بھی ایکشن پر سزا دینا ضروری ہے۔واضح رہے کہ اس میچ میں بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی جب کہ فیصلہ کن میچ بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…