جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جکووچ کی دوران میچ قمیض پھاڑنے کی کوشش، ناکامی پرشرمندہ ہوگئے

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سربیئن ٹینس سٹار نوواک جکووچ جو ٹینس کورٹس میں اپنی عجیب و غریب حرکتوں کیلئے مشہور ہیں، گزشتہ روز اس وقت خوب شرمندہ ہوئے جب قمیض پھاڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ گزشتہ رات کھیلے گئے ومبلڈن فائنل کے انتہائی سنسنی خیزمیچ کے دوسرے سیٹ کے دوران جب وہ سوئس پلیئر راجر فیڈرر کیخلاف ٹائی بریکر ہارے تو شدید غصے میں دکھائی دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے ریکٹ پٹخ کے ہلک کی نقالی کرتے ہوئے قمیض پھاڑنے کی کوشش بھی کی تاہم مضبوط کپڑے کی بنی ہونے کے سبب وہ اسے پھاڑ نہ سکے۔اس مرحلے پرجکووچ اس قدر شرمندہ دکھائی دیئے کہ سینٹرکورٹ کے قوانین کو بھی بھول کئے اور اپنی قمیض کو روایتی انداز میں اتار ڈالا۔ اس سے قبل جکووچ نے 2010میں آسٹریلوی چیمپئن لیٹن ہیوٹ کو ہرانے کے بعد بھی ایسی ہی انداز میں کامیابی کا جشن منایا تھا اور اپنی پھٹی قمیض مداحوں میں اچھال دی تھی۔ اس بار وہ اپنی قمیض تو نہ اچھال سکے البتہ انہوں نے ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے سینٹر کورٹ کی گھاس ضرور چبائی۔ جکووچ کورٹ کی گھاس بھی کھاتے ہیں اور ہر بار گراس کورٹ سے گھاس نوچتے ہوئے انہیں دیکھا جاسکتاہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…