بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ٹائیگرز نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 12  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوزڈیسک) ٹائیگرز نے خطرے کی گھنٹی بجادی،جنوبی افریقہ سے دوسرا ون ڈے میچ جیت کر تقریباً بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی جگہ پکی کرا ہی لی ، اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ٹاکرا جاری ہے ۔جو ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں اوپر ہوگی وہی چیمپئنز ٹرافی کھیلے گی۔بنگلہ دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔میر پور کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے ایک روزہ میچ کا بدلہ چکا دیا۔ پروٹیز نے بنگال ٹائیگرز کو 163 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بنگلہ دیش نے 28ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا، اوپنر سومیا سرکار 88 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جب کہ محمداللہ نے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پروٹیز کی جانب سے کاگیسو رباڈا نے 2 اور کائل ایبٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان ہاشم آملہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 162 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ گزشتہ 2 سالوں میں پروٹیز ایشیائی ٹیمیوں کے خلاف ایک روزہ میچوں میں آٹھویں بار200 سے کم ٹوٹل پر آوٹ ہوئی۔ پروٹیز کی جانب سے فاف ڈپلوسی نے 41 اور فرحان بیہاردین 36 رنز بنائے اوران کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی پیش نہ کرسکا۔ ہاشم آملا 22، ڈی کوک 2، جے پی ڈومنی13، کرس مورس12، کگیسو رابادا 10، ریلے روسووو 4، ڈیوڈ ملر 9 اور کیل ایبٹ 5 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور ناصر حسین نے 3،3، روبیل حسین2، مشرفی مرتضی اور محمد اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے جنوبی افریقا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…