ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کردی

12  جولائی  2015

لندن(نیوزڈیسک)لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ہمراہ خواتین کا ڈبلز مقابلہ جیتنے پر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو نہ صرف بھارت بلکہ سرحد پار پاکستان سے بھی مبارکبادیں مل رہی ہیں۔اس جوڑی نے سنیچر کو ومبلڈن کے سینٹر کورٹ پر دو گھنٹے 47 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں روسی جوڑی کو شکست دی تھی،یہ 28 سالہ ثانیہ کے لیے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں پہلا گرینڈ سلام خطاب ہے۔ وہ ماضی میں مکسڈ ڈبلز میں فرنچ، آسٹریلین اور یو ایس اوپن گرینڈ سلام مقابلے جیت چکی ہیں۔سوشل میڈیا پر جہاں بھارت میں ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کا نام سرفہرست ہیش ٹیگ رہا ہے وہیں ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین بھی اپنی ’بھابی‘ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں اور سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجود شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کی اور لکھا، ’مجھے ان پر فخر ہے۔ عزم، نظم و ضبط، توجہ اور بڑے خوابوں سے ہی کھلاڑی بنتے ہیں‘بھارت سے ثانیہ کو ان کے اس اعزاز پر مبارکباد دینے والوں میں ملک کے صدر پرنب مکھرجی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں۔بھارتی صدر کے آفیشل اکاو¿نٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو ومبلڈن میں خواتین کا ڈبلز مقابلہ جیتنے پر دلی مبارکباد۔ ثانیہ مرزا کی کامیابی بھارتی نوجوانوں کو ترغیب دے گی۔‘وزیرِ اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، ’مارٹینا ہنگس اور ثانیہ مرزا آپ نے بہترین ٹینس کھیلی اور ومبلڈن میں شاندار جیت پائی۔ ہمیں تم پر فخر ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔‘کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے بھی ثانیہ کو مبارکباد دینے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور لکھا، ’ثانیہ اور ہنگس کو مبارک ہو۔ یہ ہندوستان کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ ہندوستانی اتنے اچھے ڈبلز پلیئر کیسے ہوتے ہیں؟‘سیاسی شخصیات کے علاوہ فلمی دنیا سے بھی ثانیہ اور مارٹینا کے لیے تہنیتی پیغامات آئے۔شاہ رخ خان نے ثانیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا،’اور ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے خوش کر دیا۔ بہت اچھا کھیلے۔ تمہیں میرا پیار۔‘ابھیشیک بچن نے اپنے پیغام میں کہا، ’ثانیہ اور مارٹینا کو ومبلڈن جیتنے پر مبارکباد۔ ثانیہ تم ہمیں فخر محسوس کرواتی رہتی ہو۔‘ثانیہ کی جیت پر کئی پیغامات ایسے بھی سامنے آئے جن میں کہا گیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ خوشی منا سکتے ہیں کیونکہ ثانیہ ہندوستان کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی بہو۔ٹوٹر پر چندن ساہو نے لکھا کہ ’آخر وہ پہلا دن آ ہی گیا جب ہندوستان اور پاکستان دونوں خوش ہیں.”وہیں پاکستان کے عمیر عالم نے لکھا، ’بھابھی، یہ بھارت کے بارے میں نہیں، یہ ہماری بھابھی کے بارے میں ہے۔ بھابھی آپ جہاں بھی ہیں آگے بڑھتی رہیں۔ ہم پاکستانی آپ سے محبت کرتے ہیں۔‘



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…