لاہور( نیوزڈیسک )قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں شکست سے دباﺅ سری لنکا کی ٹیم پر منتقل ہو گیا ہے ،پاور پلے ختم ہونے سے بولرز نے کچھ سکھ کا سانس لیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ سیریز میں فاتحانہ آغاز سے قومی شاہینوں کا مورال بڑھے گا اور آئندہ میچوں میں میزبان آئی لینڈرز دبا ﺅکا شکار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی میچ میں محمد حفیظ کا کردار اہم ہوتا ہے اور پہلے ون ڈے میں آل راﺅنڈر نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اظہر علی اب کپتانی میں میچور ہو گئے ہیں اور گزرتے وقت کے ساتھ ان میں مزید پختگی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلے ختم ہونے سے بولرز کچھ ریلیکس ہوئے ہیں۔