اسلام آباد( نیوزڈیسک )پاکستان نے سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے جانےوالے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ہے ،پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 256رنز کا ہدف 45.2اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین سنچری سکور کی،لیکن مزید رنز نہ جوڑ سکے اور 103رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ،اس سے قبل انہوں نے باﺅلنگ کے میدان میں بھی سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو پولین پہنچا کر کمال کر دیالیکن۔ سری لنکا کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑاجب اظہر علی 21رنز بنا کر مجموعی طورپر 47سکو رپر میتھیوز کی گیند پر چندیمال کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے اور احمد شہزاد بھی 29رنز بناکر لکمل کے گیند پر چندی مال ہی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے اور ا ن کے بعد آنے والے بابر اعظم 25 سکور ہی بنا سکے اور دلشان کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ شعیب ملک55اور بابر اعظم 20کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ اس سے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 255رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی تھی ،محمد حفیظ نے سری لنکا کی چاروکٹیں حاصل کی تھیں۔
پہلاون ڈے ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































