ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کولمبومیں پاکستان اور بھارت کے سٹہ ایجنٹ گرفتار

datetime 6  جولائی  2015
Sri Lankan cricketer Dhammika Prasad (R) is congratulated by his teammates after dismissing Pakistan cricketer Azhar Ali during the fourth day of the third and final Test cricket match between Sri Lanka and Pakistan at the Pallekele International Cricket Stadium in Pallekele on July 6, 2015. AFP PHOTO / LAKRUWAN WANNIARACHCHI (Photo credit should read LAKRUWAN WANNIARACHCHI/AFP/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا کے انسداد کرپشن یونٹ نے کولمبو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان اور بھارت میں سرگرم جواریوں کے ایجنٹ پکڑ لیے تاہم پکڑے گئے ملزمان کو متعلقہ مقامی قوانین نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا۔انسداد کرپشن یونٹ کے سربراہ ریٹائرڈ پولیس سپریٹنڈنٹ لکشمن ڈی سلوا نے بتایا کہ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے میچ کے دوران انہوں نے پاکستان اور انڈیا میں بکیوں کو میچ کے مسلسل اپ ڈیٹ دینے والے دو پاکستانیوں اور تین بھارتیوں سے تحقیقات کیں۔نیشنل انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر ڈی سلوا نے بتایا کہ ہم میچ کے دوران نگرانی کر رہے تھے جب تین بھارتیوں پر نظر پڑی جو اپنے موبائل فونز کے ذریعے خفیہ انداز میں مسلسل کمنٹری کر رہے تھے بعد میں ہم نے ایسی ہی حرکت کرنے والے دو پاکستانیوں کو بھی گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ سپاٹ بیٹنگ کیلئے کمنٹری کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں بکیوں کی مدد کی جا رہی تھی۔’ہم نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ آیاگرفتار لوگوں کے مقامی ایجنٹوں، کرکٹ حکام یا کھلاڑیوں سے روابط تو نہیں
مزیدپڑھیے:دس میچوں میں زیادہ وکٹیں ،یاسر شاہ نے 85 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

۔ڈی سلوا نے بتایا کہ سری لنکا میں بیٹنگ غیر قانونی ہے بہرحال ہمارے ملک میں اس حوالے سے قوانین کمزور ہیں ہم نے میچ ٹکٹوں کے پیچھے میدان میں بیٹنگ پر پابندی سے متعلق قانون پرنٹ کر رکھا ہے اس صورتحال میں ہم یہی کر سکتے تھے کہ ان گرفتار افراد کے کوائف ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں میدان بدر کرتے ہوئے آئندہ موجودہ سیریز کے دوران تمام میدانوں میں آنے پر پابندی لگا دیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…