کولمبو(نیوزڈیسک) کولمبو ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان مصباح الحق ایک بار پھر بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری کا رونا رونے لگے۔پاکستان کو گال میں شاندار کامیابی کے بعد کولمبو میں7 وکٹ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس وجہ سے سیریز میں برتری بھی ختم ہوگئی،اس طرح 9 برس بعد سیریز جیتنے کا سفر دشوار ہوچکا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ ناقص بیٹنگ تھی،کپتان مصباح الحق بھی بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری سے سخت نالاں ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود بھی اس بار اپنی پہلی جیسی فارم کی جھلک نہیں دکھا پائے۔
مصباح نے کہاکہ ابتدائی روز لنچ سے چائے تک کے سیشن میں ہمیں جو نقصان پہنچا وہی شکست کی وجہ ثابت ہوا، اس دورانیہ میں ہم نے اپنی تمام اہم وکٹیں کھو دی تھیں، پہلی اننگز میں ہماری بیٹنگ میں تسلسل نہیں تھا اور یہی ہمارے لیے سب سے زیادہ فکرمندی کی بات ہے، ہم نے گال میں بڑا اسکور بنایا لیکن پھرکولمبو میں ایک موقع پر70رنز پر2وکٹیں گری تھیں جبکہ 138 تک پہنچتے پہنچتے پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، مصباح الحق نے بولرز کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ بولنگ کافی اچھی رہی، خاص طور پر یاسر شاہ نے عمدہ کارکردگی پیش کی، وہ اب وکٹوں کی ففٹی مکمل کرچکے اور خود کو میچ ونر بولر میں ڈھال چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے وہاب ریاض کی انجری بڑا نقصان ثابت ہوئی جو بائیں ہاتھ میں ہیئرلائن فریکچر کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہ آسکے اور سیریز سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔ مصباح نے مزید کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ہم اس ناکامی کے اثرات سے فوری طور پر باہر آتے ہوئے آخری ٹیسٹ میں فتح حاصل کریں گے۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو آزادی سے اپنا کھیل پیش کرنے کا گرین سگنل دیا جس کا فائدہ فتح کی صورت میں حاصل ہوا۔
مصباح پھر بیٹسمینوں کی غیر ذمے داری کا رونا رونے لگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہائوس آف شریف
-
عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اہم خبر آگئی
-
راولپنڈی، 12 سالہ بچے سے مسجد میں زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی وائرل کردی
-
بارشوں کا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
7افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی
-
’سلمان آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے‘
-
رمضان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
-
کن شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
-
10 روپے کا نوٹ ختم ؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
-
پاکستان میں عید الفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی
-
قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیے گئے، تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
دلہن کو اسٹیج پر گولی مار دی گئی
-
بھارتی کھلاڑی ٹیم کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ



















































