جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

محمد حفیظ کو بھارتی ویزا مل گیا

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے امپائرز نے 21 جون کو محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے بارے میں رپورٹ دی تھی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر محمد حفیظ کو بالآخر بھارتی ویزا مل گیا ہے جس کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے۔محمد حفیظ کا سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنا ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے شروع ہو رہا ہے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ چونکہ محمد حفیظ کو بھارتی ویزا نہیں مل رہا ہے لہذا انھیں دی گئی 14 دن کی مہلت بڑھا دی جائی۔محمد حفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم جولائی کو چنئی کی لیبارٹری میں ہونا تھا لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے وہ بھارت روانہ نہیں ہو سکے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے امپائرز نے 21 جون کو محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے بارے میں رپورٹ دی تھی۔آئی سی سی کے قوانین کے تحت رپورٹ ہونے والے بولر کو اپنے بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے 14 دن دیےجاتے ہیں اور بائیومکینک تجزیے کی رپورٹ آنے تک وہ بولر بولنگ کرسکتا ہے۔محمد حفیظ کو دی گئی مدت چار جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے باوجود محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کھیلے تھے اور اس میں بھی انھوں نے 14 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
محمد حفیظ ایک سال کے عرصے میں دوسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں اور اگر وہ بائیو مکینک ٹیسٹ میں کلیئر نہ ہوسکے تو ان پر ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…