کولمبو(نیوز ڈیسک) کولمبو ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان مصباح الحق ایک بار پھر بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری کا رونا رونے لگے۔پاکستان کو گال میں شاندار کامیابی کے بعد کولمبو میں7 وکٹ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس وجہ سے سیریز میں برتری بھی ختم ہوگئی،اس طرح 9 برس بعد سیریز جیتنے کا سفر دشوار ہوچکا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ ناقص بیٹنگ تھی،کپتان مصباح الحق بھی بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری سے سخت نالاں ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود بھی اس بار اپنی پہلی جیسی فارم کی جھلک نہیں دکھا پائے۔مصباح نے کہاکہ ابتدائی روز لنچ سے چائے تک کے سیشن میں ہمیں جو نقصان پہنچا وہی شکست کی وجہ ثابت ہوا، اس دورانیہ میں ہم نے اپنی تمام اہم وکٹیں کھو دی تھیں، پہلی اننگز میں ہماری بیٹنگ میں تسلسل نہیں تھا اور یہی ہمارے لیے سب سے زیادہ فکرمندی کی بات ہے، ہم نے گال میں بڑا اسکور بنایا لیکن پھرکولمبو میں ایک موقع پر70رنز پر2وکٹیں گری تھیں جبکہ 138 تک پہنچتے پہنچتے پوری ٹیم آو¿ٹ ہوگئی، مصباح الحق نے بولرز کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ بولنگ کافی اچھی رہی، خاص طور پر یاسر شاہ نے عمدہ کارکردگی پیش کی، وہ اب وکٹوں کی ففٹی مکمل کرچکے اور خود کو میچ ونر بولر میں ڈھال چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے وہاب ریاض کی انجری بڑا نقصان ثابت ہوئی جو بائیں ہاتھ میں ہیئرلائن فریکچر کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہ آسکے اور سیریز سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔ مصباح نے مزید کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ہم اس ناکامی کے اثرات سے فوری طور پر باہر آتے ہوئے آخری ٹیسٹ میں فتح حاصل کریں گے۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو آزادی سے اپنا کھیل پیش کرنے کا گرین سگنل دیا جس کا فائدہ فتح کی صورت میں حاصل ہوا۔
مصباح ایک بار پھر بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری کا رونا رونے لگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































