ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مانچسٹر ٹی20‘ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 56رنز سے شکست دیدی

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(نیوز ڈیسک)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری مکمل سیریز کا واحد ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 56رنز سے شکست دے کر ٹی20 اپنے نام کرلیا ہے۔ میچ اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراﺅنڈ مانچسٹر میں کھیلا گیا، جہاں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 191رنز اسکور کیے، ٹیم کی جانب سے جو روٹ نے 68رنز اسکور کیے۔ کیویز ٹیم کی جانب سے مچل سینٹنر اور مچل مکیلاگن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ کیوی ٹیم 192رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام ہوئی 2.16اوور میں 135رنز کے اسکور پر ا?ﺅٹ ہوگئی، ٹیم کی جانب سے کین ولیمسن کے57 اور برینڈن مکولم کے برق رفتار 35رنز بھی کیویز کو شکست سے نہ بچا سکے، جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور مارک وڈ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ آج کے میچ کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز مکمل ہوگئی ہے، سیریز کا مجموعہ کچھ یوں ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز برابر رہی، جبکہ ون ڈے سیریز اور ٹی20 میں انگلینڈ کامیاب رہی۔ اب انگلش ٹیم کا اگلا ہدف ایشز سیریز ہے، جس کو کھیلنے کے لیے کینگروز ٹیم انگلینڈ کی سر زمین پر قدم رکھ چکی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8جولائی سے کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…