ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یاسر نے لیگ اسپن کے مردہ فن میں نئی جان ڈال دی

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) یاسر شاہ نے لیگ اسپن کے مردہ فن میں نئی جان ڈال دی، سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بولنگ سے سنہری دور کی یاد تازہ ہوگئی، وہ اب تک 8 ٹیسٹ میچز میں 46 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں پاکستانی کامیابی میں یاسر شاہ کی جادوئی لیگ اسپن نے اہم کردار ادا کیا، انھیں دیکھتے ہوئے ماضی کے عظیم بولر عبدالقادر کی یاد تازہ ہوگئی۔ یاسر شاہ نے لیگ اسپن کے دم توڑتے فن میں نئی جان ڈال دی ہے۔ انھوں نے 76 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں۔ گذشتہ اکتوبر دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کے بعد سے اب تک وہ 8 ٹیسٹ میچز میں 46 وکٹیں لے چکے، اگر یاسر اگلے مقابلے میں مزید 4 شکار کریں تو ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ففٹی مکمل کرنے والے دوسرے بولر بن جائیں گے۔سب سے تیزی سے 50 وکٹیں صرف 8 میچز میں حاصل کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے ایلف ویلنٹائن کو حاصل ہے۔ شاندار کارکردگی کی بدولت یاسر شاہ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تاریخ کے سب سے کامیاب لیگ اسپنر شین وارن نے بھی ٹویٹر پر یاسر شاہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کا مستقبل روشن قرار دیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ 2 برس میں 5 دیگر لیگ اسپنرز نے بہت کم وکٹیں لیں۔ اس محاذ پر یاسر شاہ کے بعد نیوزی لینڈ کے بھارتی نڑاد ایش سودھی کا نمبر ہے جنھوں نے کیویز کی جانب سے 11ٹیسٹ میں 52.81 کی اوسط سے 27 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا۔ تیسرے نمبر پر پاکستانی نڑاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے گذشتہ 2 برس میں 5 ٹیسٹ میچز میں 17 وکٹیں لیں۔ بنگلہ دیش کے جوبیر حسین (13) اور ویسٹ انڈیز کے دیوندرا بشو (10) وکٹیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…