لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان کی ون ڈے تکنیک کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال پرانے حربے آزماکر رینکنگ میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ ہم پرانی تکنیک پر مسلسل کاربند رہتے ہوئے عالمی ون ڈے رینکنگ میں نویں پوزیشن پر آگئے، آج کل کی کرکٹ میں اننگز کے آغاز سے آخر تک رنز کی رفتار برقرار رکھنا پڑتی ہے، مگر ہم وہی پرانا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ آخری 10اوورز میں ہی 100رنز بناکر بہتر مجموعہ حاصل کرلیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ گال ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے مشکل وقت میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور رنز کی رفتار میں فرق نہیں آنے دیا، انھوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کردیا کہ ایک دن ضائع ہونے کے باوجود میچ کا فیصلہ ہوگیا، یہی اپروچ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں بھی اپنانا ہوگی۔رمیز راجہ نے کہا کہ فتوحات کا سفر جاری رکھنے کیلئے سپر فٹ کھلاڑیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس معاملے میں بھی گرین شرٹس بہت پیچھے ہیں، 10سال سے انفرااسٹرکچر کیلئے کچھ نہ کیے جانے کا نتیجہ اب بھگتنا پڑ رہا ہے، نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا جو موجود ہے اسے بھی طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی گئی، بائیو مکینک لیب فعال ہونے سے کچھ مدد مل سکتی تھی، یہ منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑا ہوا ہے، دراصل پی سی بی میں جراتمندانہ فیصلے کرنے والے عہدیدار نہیں، اسی لیے حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، موجودہ صورتحال میں پریمیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ کا پاکستان میں ہونا اشد ضروری ہے،ملک میں ایونٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔
رمیزنے پاکستانی ون ڈے تکنیک کو فرسودہ قرار دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا



















































