کولمبو(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے آل راونڈر حارث سہیل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے جنہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کولمبو ٹیسٹ کے لئے پریکٹس کیمپ کے دوران مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے گراونڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حارث سہیل کی انجری کی شدت زیادہ ہے اور وہ کولمبو ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے اس لئے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔