بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سابق فٹبالر میراڈونا کا فیفا کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ(نیوزڈیسک) ارجنٹائن کے سابق سٹار فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے فیفا کی صدارت کا انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میراڈونا کے دوست اور یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے صحافی وکٹر ہیوگو نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ وکٹر ہیوگو موریلس کے مطابق انہوں نے میراڈونا سے ان کے والد کی خیریت جاننے کے لئے فون کیا جس میں میراڈونا نے انہیں بتایا کہ وہ فیفا کی صدارت کے لئے امیدوار ہوں گے۔ وکٹر ہیوگو کے مطابق میراڈونا نے انہیں کہا کہ وہ اس خبر کو منظر عام پر لے آئیں کہ میراڈونا فیفا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ میراڈونا فیفا کے صدر سیپ بلاٹر پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ ڈیاگو میراڈونا کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 1986ءمیں ارجنٹائن نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔ میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔1986 کے کوارٹرز فائنل میں انگلستان کے خلاف دو گولز نے ڈیاگو میراڈونا کو ایک افسانوی حیثیت دے دی۔ میرڈونا کی جانب سے پہلا گول “خدائی ہاتھ” کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا۔ میراڈونا کو 2002ءمیں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے کئے گئے ایک آن لائن پول میں صدی کا بہترین گول قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ سیپ بلاٹر نے فیفا کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ نئے صدر کے انتخاب تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…