جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست ،دھونی کے بیان پرشائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست ،دھونی کے بیان پرشائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا- بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بنگالی ٹائیگرز سے عبرت ناک ہار کے بعد کپتانی چھوڑنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی میڈیا کی تنقید سے تنگ آ چکے ہیں اور کپتانی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے کپتانی چھوڑنے سے ٹیم کے مسائل حل ہوتے ہیں تو میں کپتانی چھوڑنے کیلئے تیارہوں مگر بے وجہ تنقید برداشت نہیں کر سکتا۔ واضع رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت کو مسلسل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بھارت کو بنگلا دیش نے کسی سیریز میں شکست دی ہو۔ اس شکست کے بعد بھارتی شائقین شدید غصے میں نظر آئے اور انہوں نے گراﺅنڈ میں پانی کی بوتلیں پھینکیں۔ بنگلا دیش نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 79 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے 47 اوورز میں جیت کیلئے بنگلا دیش کو 201 رنز کاہدف دیا جس کو بنگالی ٹائیگرز نے 38ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…