جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پانچویں پوزیشن کے لئے فارورڈز کو گول کرنے ہوں گے،شہنازشیخ

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹورپ(نیوزڈیسک)بیلجیئم میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پانچویں نمبر تک آنے والی ٹیم کے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوں گے۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کے اگلے میچوں میں پاکستانی فارورڈز کو گول کرنے ہوں گے کیونکہ پہلے میچ میں انھوں نے گول کرنے کے متعدد یقینی مواقع ضائع کیے۔پاکستانی ہاکی ٹیم نے بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی ہے اور اب وہ اپنا دوسرا میچ بدھ کے روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کے پول میں بھارت اور فرانس بھی شامل ہیں۔اس ہاکی لیگ کو اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کا درجہ حاصل ہے۔شہناز شیخ نے اینٹورپ سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں جارحانہ ہاکی کھیلی جس کا نتیجہ چھ پنلٹی کارنروں کی صورت میں سامنے آیا، جن میں سے دو پر گول بھی ہوئے، لیکن پاکستانی فارورڈز نے گول کرنے کے مواقع ضائع بھی کیے جس پر قابو پانا ہو گا۔شہناز شیخ نے کہا کہ آسٹریلیا عالمی نمبر ایک ٹیم ہے جس نے پہلے میچ میں فرانس کو دس گول سے شکست دی ہے، لیکن پاکستانی ٹیم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ عالمی نمبر ایک ٹیم کا سخت مقابلہ کر سکے۔ پاکستانی ٹیم کو پہلا میچ جیت کر اعتماد ملا ہے اور انھیں یقین ہے کہ کھلاڑی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کھیلیں گے۔انھوں نے کھلاڑیوں کو آسٹریلوی ٹیم کی کمزوریاں بھی ویڈیو کی مدد سے بتائی ہیں اور ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔شہناز شیخ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔ اولمپکس میں 12 ٹیموں نےحصہ لینا ہے جن میں برازیل میزبان کی حیثیت سے کھیلے گا۔ پانچ کانٹی نینٹل چیمپئن ٹیمیں ہوں گی جبکہ چھ کوالیفائر ہوں گی۔ظاہر ہے اگر کوئی کانٹی نینٹل ٹیم کسی کوالیفائنگ راو¿نڈ سے کوالیفائی کرے گی تو اسے دو میں سے ایک جگہ چھوڑنی ہو گی اور وہ جگہ کسی دوسری ٹیم کو مل جائے گی۔شہنازشیخ نے کہا کہ بیلجیئم کے اس ٹورنامنٹ میں پانچویں نمبر تک آنے والی ٹیم کے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…