ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

مصباح الحق کا سری لنکا کےخلاف شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار

datetime 22  جون‬‮  2015 |

گال(نیوز ڈیسک)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ¾اگلے میچ بھی جیتنے کی کوشش کرینگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ سیریز میں 1-0 کی برتری سے باقی میچز کیلئے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیںانھوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں یہ بات بالکل واضح تھی کہ اگر ہمیں یہ ٹیسٹ جیتنا ہے تو پھر سری لنکن ٹیم کو پہلی اننگز میں کم اسکور پر ڈھیر کرنا ہوگا، جواب میں ہماری بیٹنگ بھی لڑکھڑائی مگر اسد شفیق اور سرفراز احمد کی وجہ سے فائٹ بیک کیایہ ہمارے لیے بہت بڑی فتح ہے خاص طور پر گال میں کامیابی کا اپنا ہی مزہ ہے، سیریز میں 1-0 کی برتری سے حوصلے بلند ہوچکے ہیں، ہم نے رنگانا ہیراتھ کو کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کی جس کا کافی فائدہ ہوا، اس کامیابی میں یاسر شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔ہم ٹاس کے وقت سے ہی کافی مثبت تھے اور مجھے یہ یقین تھا کہ ساڑھے تین دن میسر ہونے کے باوجود ہم اس میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…