جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گال ٹیسٹ میں لیگ سپن کا سونامی

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی شاندار بولنگ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نو سال کے صبرآزما انتظار کے بعد سری لنکا میں پہلی ٹیسٹ کامیابی سے ہمکنار کرنے کا سبب بن گئی۔ گال ٹیسٹ میں پاکستان کی دس وکٹوں کی اس جیت نے گزشتہ سال اسی گال کے میدان میں پاکستان کی نو وکٹوں سے شکست بھی یاد دلادی۔دونوں ٹیسٹ میچز تقریباً ایک ہی انداز میں کھیلے گئے۔گزشتہ سال پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں ساڑھے چار سو رنز کرنے کے باوجود ٹیسٹ میچ آخری دن دوسری اننگز میں نو وکٹیں گنوا کر ہارا تھا۔اس میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 99 رنز بنانے تھے۔اس مرتبہ سری لنکا نے آخری دن آٹھ وکٹیں گنواکر پاکستان کو فاتح بننے کا موقع فراہم کردیا۔پاکستان کو جیتنے کے لیے ا41 اوورز میں90 رنز کا ہدف ملا جو اس نے اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد کے ذریعے حاصل کرلیا۔چوتھے دن کوشل سلوا اور سنگاکارا کی وکٹیں گرنے کے باوجود میچ پر سری لنکا کی گرفت بہت زیادہ کمزور نہیں پڑی تھی تاوقتیکہ آخری دن کوئی سونامی نہ آجاتا اور یہ سونامی لیگ اسپنر یاسرشاہ لے آئے۔ یاسر شاہ نے دن کی پہلی ہی گیند پر نائٹ واچ مین پریرا کو بولڈ کردیا لیکن اس کے بعد تھری مانے اور کرونا رتنے نے اسکور میں 69 رنز کا اضافہ کرکے پاکستانی بولرز کو کافی انتظار کرایا۔یہ شراکت وہاب ریاض نے تھری مانے کو 44 کے اسکور پر سلپ میں یونس خان کے ہاتھوں کیچ کراکر ختم کی جن کا یہ کیچ نمبر 108 تھا۔کپتان میتھیوز یاسر شاہ کی گیند پر شارٹ لیگ پر کیچ قرار دیے گئے لیکن وہ امپائر النگورتھ کے فیصلے اور ناکافی ٹیکنالوجی کا رونا روتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔ یاسر شاہ کے ہاتھوں کرونارتنے کی 79 کے اسکور پر اننگز ختم ہونے کے ساتھ ہی سری لنکا کی رہی سہی امید بھی دم توڑگئی۔یاسر شاہ کے ہاتھوں کرونارتنے کی 79 کے اسکور پر اننگز ختم ہونے کے ساتھ ہی سری لنکا کی رہی سہی امید بھی دم توڑگئیچندی مل نے اپنے سامنے پرساد اور ہیراتھ کو بھی آوٹ ہوتے دیکھا اور پھر خود بھی یاسر شاہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔سری لنکا کی آخری سات وکٹیں اسکور میں صرف 74رنز کا اضافہ کرسکیں۔ یاسر شاہ نے 76 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں جو ان کے ٹیسٹ کریئر کی بہترین بولنگ ہے اور یہ 20سال کے طویل عرصے میں کسی بھی پاکستانی لیگ اسپنرکی بہترین انفرادی کارکردگی بھی ہے۔سری لنکا کی سرزمین پر یہ سنہ 2002 میں شین وارن کی سات وکٹوں کے بعد کسی بھی لیگ اسپنر کی سب سے بہترین کارکردگی بھی ہے۔شین وارن نے یہ سات وکٹیں پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں حاصل کی تھیں۔اس میچ میں یاسر شاہ نے مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں سری لنکا کی گرنے والی 20 میں سے 15 وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں۔بچ جانے والی پانچ وکٹیں وہاب ریاض کے حصے میں آئیں۔پاکستانی بولرز میں جنید خان واحد بولر ہیں جو دونوں اننگز میں کامیابی سے محروم رہے۔پاکستانی ٹیم کی یہ کامیابی اس اعتبار سے قابل ذکر ہے کہ اس ٹیسٹ میچ کا پہلا دن مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگیا تھا لیکن چاردن کے کھیل میں اس نے اپنی گرفت مضبوط رکھی حالانکہ پہلی اننگز میں اس پر مشکل آئی تھی لیکن سرفراز احمد اسد شفیق اور ذوالفقاربابر کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم دوبارہ صحیح راستے پر ڈال دیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…