کراچی(نیوزڈیسک) ناظم آباد میں چالیس گز کے کرایہ کے فلیٹ میں رہائش پذیر اکتیس سالہ قومی باڈی بلڈر عبدالمالک نے میامی میں ورلڈ مسل مینیا چیمپئن شپ میں پچہتر کلو گرام ویٹ کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اہلخانہ کا اس عظیم کامیابی پر خوشیوں کو کوئی ٹھکانہ نہیں تھا. امید کر رہے ہیں کہ اب حالات بدلیں گے. عبدالمالک نے چودہ سال کی عمر سے باڈی بلڈنگ کرنا شروع کی اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ سرکاری سرپرستی تو نہیں ملی لیکن دوستوں اور ایسوسی ایشن کی مدد سے ورلڈ مسل مینیا مقابلے میں حصہ لیا۔ عبدالمالک نے اپنے کیریئر میں اس ورلڈ مسل مینیا میں پچہتر کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے ٹائٹل کے علاوہ قومی سطح پر بھی کئی ٹائٹل جیتے ہیں۔ وہ اور اہلخانہ امید کر رہے ہیں کہ اس کامیابی کے بعد حالات بدلیں گے اور مزید بڑے ایونٹس میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں