جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بنگال ٹائیگرز پھر بھارتی سورماﺅں پر جھپٹنے کو تیار

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوزڈیسک ) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم کو اپنے وقار کے لالے پڑگئے، بنگال ٹائیگرز ایک اور ایشیائی سپر پاور کو روند کر نئی تاریخ رقم کرنے کو بے چین ہیں، بنگلہ دیشی کوچ چندریکا ہتھورا سنگھے کہتے ہیں کہ گذشتہ مقابلے کے بانسبت اس بار مزید بہتر کارکردگی پیش کریں گے۔ دوسری جانب مہمان سائیڈ کو پہلے میچ میں ناکامی کے جھٹکے سے سنبھلنے کا چیلنج درپیش ہے۔
کھلاڑی ابھی تک حیرت سے باہر نہیں نکل پائے ہیں، روہت شرما کہتے ہیں کہ اب ہمیں زیادہ احتیاط سے میدان میں اترنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف پہلے میچ میں 79 رنز کی شاندار کامیابی کے بعد اب بنگلہ دیش کی نگاہیں تین ون ڈے میچز کی سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہوچکی ہیں۔ زمبابوے اور پاکستان کے بعد تیسری ہوم سیریز میں بنگال ٹائیگرز کی جانب سے حیران کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کی فتح سے قبل بنگلہ دیش نے بھارت سے صرف 3 کامیابیاں حاصل کی تھیں جن میں سے ایک تین باہمی سیریز میں حاصل ہوئی تھی، ایک ورلڈ کپ 2007 اور ایک ایشیاکپ 2012 میںحاصل کی تھی۔
بھارت کو جمعرات کو اس وقت بنگلہ دیشی ٹیم میں تبدیلی آنے کا احساس ہوا جب تمیم اقبال اور سومیہ سرکار نے ٹیم کو 100 سے زائد کی بنیاد فراہم کی تھی اور پھر پہلی مرتبہ بنگال ٹائیگرز نے بھارت کے خلاف 300 سے زائد کا مجموعہ تشکیل دیا اور جواب میں حریف سائیڈ کو ہدف سے کہیں پہلے ڈھیر بھی کردیا۔ میزبان سائیڈ کی جانب سے دوسرے ون ڈے میں بھی اپنے نئے 4 رکنی پیس اٹیک کو برقراررکھے جانے کا امکان ہے ۔ بنگلہ دیشی کوچ چندریکا ہتھوراسنگھے کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کے باوجود میں ٹیم کی پرفارمنس سے خوش نہیں، ہمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…